ڈیٹ صرف بوائے فرینڈ کے ساتھ نہیں ہوتی : ثانیہ مرزا کی تازہ ترین ڈیٹ کا احوال اس خبر میں جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی اطالوی ڈنر ڈیٹ کے بارے میں بتادیا۔ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیاں پوسٹ کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔وہ ان دنوں اٹلی کے شہر روم کے دورے پر ہیں،

Almarah Advertisement

جہاں انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ڈنر ڈیٹ کیا۔اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکرا رہی تھیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری اطالوی ڈنر ڈیٹ۔‘صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا کے اس پیغام کو بےحد پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی پوسٹ پر 52 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔