Categories
پاکستان

ایم کیو ایم نئی حکومت سے بھی ناراض،وزیراعظم سے فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو فوری الیکشن کی تجویز دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری الیکشن کی تجویز دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ریاست کی خاطر سیاست کی قربانی دینا ہوگی، مشکل حالات میں ریاست کو دیکھنا ہے سیاست نہیں۔ ایم کیوایم نے مؤقف میں کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں ہوسکتی ہیں، عام انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، فریش مینڈیٹ لیا جائے دیر کی تو بدنصیبی ہوگی۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی تھی‌۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا. وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی پہلے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، حکومت کے مستقبل پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اہم امورپراتحادی جماعتوں سےمشاورت کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔