بہار : محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاؤں کی بجلی بند کرنے والے الیکٹریشن کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے ملاقات کے لیے پورے گاؤں کو بجلی سے محروم کردیا۔پکڑا بھی گیا مگر اسکے بعد کیا ہوا ؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ بھارتی ریاست بہار کے پورنیہ ضلع کے گنیش پور گاؤں میں پیش آیا جہاں اکثر شام کے اوقات میں گاؤں کی بجلی منقطع ہوجاتی تھی۔

Almarah Advertisement

الیکٹریشن کوشش کرتا تھا کہ محبوبہ سے ملاقات کے دوران گاؤں کا کوئی فرد انہیں نہ دیکھے، اسی لیے وہ پورے گاؤں کو اندھیرے میں جھونک دیتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے روزانہ شام کے وقت پورے گاؤں کی بجلی منقطع ہوجاتی تھی جب کہ پڑوس والے گاؤں کی بجلی بحال رہتی۔گنیش پور گاؤں کے رہائشیوں کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کوئی عمداً گاؤں کی بجلی منقطع کررہا ہے، اسی لیے گاؤں والوں نے واقعے میں ملوث شخص کو پکڑنے کےلیے گہرا گڑھا کھودا۔اگلے روز جب گاؤں بجلی سے محروم ہوا تو گاؤں کے رہائشیوں نے اس سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں سے گاؤں کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔گاؤں والوں نے گڑھے میں الیکٹریشن اور محبوبہ کو دیکھا تو شدید حیرت میں مبتلا ہوئے اور سرپنچ اور دیگر اہل محلّہ کی موجودگی میں الیکٹریشن اور محبوبہ کی شادی کروا دی۔