عامر لیاقت کی سابقہ بیوی سیدہ طوبی کو دوسری شادی کی پیشکش کر دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔طوبیٰ اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر اور اپنے نت نئے پروجیکٹس

Almarah Advertisement

کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔اب اُنہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔طوبیٰ کی پوسٹ پر جہاں صارفین کی جانب سے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی تو وہیں اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی ہوئی ہے۔محمد ندیم نامی صارف نے طوبیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن سے پوچھا کہ ’شادی کروگی؟‘صارف کے کمنٹ پر تا حال طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 9فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔