Categories
پاکستان

عمران خان نے مردان جلسے میں شرکت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا یا نہیں ؟ پی ٹی آئی حقائق سامنے لی آئی

پشاور: (ویب ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا نے مردان جلسے میں شرکت کیلئے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان گزشتہ روز سرکاری امور کی ادائیگی کے سلسلے میں اسلام آباد میں تھے، محمود خان اسلام آباد سے ہی مردان جلسہ میں شرکت کے لیے گئے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی ہیلی کاپٹر میں ان کے ہمراہ تھے۔ یرسٹر سیف نے بتایا کہ یہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہیلی کاپٹر میں کسے بٹھاتے ہیں، جلسے سے واپسی پر عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد اور محمود خان پشاور روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے مردان کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔ قبل ازیں مریم اورنگزیب عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے والے اپنے جلسوں میں شرکت کے لیے کس حیثیت سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔عمران خان نے اپنی شکست دیکھ کر پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی۔ جب آپ حکومت چھوڑکرگئے توایک ڈالر 189 روپے کا تھا، آج مہنگائی جس نہج پر ہے اس کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کرکے گئے، جب آپ کوپتا چل گیا کہ آپ کوشکست ہورہی ہےتوآپ نے پیٹرول پر غیرقانونی سبسڈی دی، عمران خان نے غیرقانونی سبسڈی دےکر عوام کے ساتھ دھوکا کیا۔ وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ ہم عمران خان کی معاشی تباہ کاریوں سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ مہنگائی کےاعمال نامے دراصل عمران خان کی وجہ سے ہیں، وہ اپنی نااہلی کا سوال چارہفتے پرانی حکومت سے کررہے ہیں۔