سلمان خان مداحوں کو جلد کس فلم اور کس کردار میں نظر آئیں گے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کی ممبئی میں عکسبندی شروع کردی ہے۔اس فلم میں تیلگو اداکار وینکٹیش دگوبٹی اہم رول میں نظر آئیں گے، تاہم وہ فلم کی ٹیم کو جون میں جوائن کریں گے۔ فرہاد سامجی کی

Almarah Advertisement

ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیکڈے بطورمرکزی اداکارہ کام کریں گی۔ اداکار وینکٹیش دگوبٹی کے فلم میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے امید ہے کہ فلم تیلگو مارکیٹ میں بھی اچھا بزنس کرے گی۔اس فلم کے لیے ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں خصوصی طور پر سیٹ تیار کیا گیا ہے۔