Categories
پاکستان

اس 15 سالہ لڑکی کے ساتھ کیا ہوا ؟ناقابل یقین انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں صدر میں ہونے والے بدامنی کے واقعہ کے نیتجے میں مچنے والی بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اٹھا لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 15 سالہ لڑکی کو اٹھا لیے جانے کا مقدمہ پریڈی پولیس نے درج کر لیا ہے۔ لڑکی کے بھائی کا

مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتانا ہے کہ میری اہلیہ، بہن اور والدہ پنجاب کالونی سے خریداری کرنے صدر آئے تھے، خریداری کر کے واپس آ رہے تھے کہ واقعہ ہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچی تو والدہ رش میں گر کر بیہوش ہوگئیں تھیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کے مطابق سویرا کو اٹھا لے جانے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔