یہ بالی وڈ کی کس معروف اور سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے ؟ اس لنک میں جانیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں بولڈ کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے شوہر اداکار ڈینیئل ویبر نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی انہیں جنم دن کی مبارک بھی دی۔

Almarah Advertisement

ڈینیئل ویبر نے اپنی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے کوئی الفاظ نہیں جن سے تمہاری شخصیت کو سمویا جاسکے، تم ایک ’آئیکن‘ بن چکی ہو اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سنی لیون ہر اعتبار سے بہترین انسان ہے، دعا ہے تمہارے تمام خواب پورے ہوں، سالگرہ مبارک۔