کنگنا رناوت کی شادی ان کے بارے میں مشہور کس افواہ کی وجہ سے نہیں ہو رہی ؟ اداکارہ نے خود انکشاف کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی مضبوط اداکاری کی وجہ سے فلمی دنیا میں ایک الگ مقام حاصل کرلیا ہے۔ ʼدھاکڑ گرل بہت سے موضوع پر کھل کر اپنی رائے کا معصومانہ انداز میں اظہار کرتی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی کرکے گھر بسانا چاہتی ہیں۔

Almarah Advertisement

لیکن انہیں کوئی پرفیکٹ میچ نہیں مل رہا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت، جو فلم ’دھاکڑ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی شادی نہ کرنے کے پیچھے کئی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑاکو ہونے کی افواہ کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کنگنا، ارجن رامپال کے ساتھ آر جے سدھارتھ کنن کے شو میں فلم کی تشہیر کے لیے پہنچی تھیں۔ اس دوران آر جے نے ان سے شادی کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ اس لیے شادی نہیں کر رہی کیونکہ لوگ مانتے ہیں کہ آپ سخت ہیں؟ اس پر کنگنا رناوت نے ہنستے ہوئے کہا کہ تمام افواہوں کی وجہ سے لوگوں نے ایک رائے قائم کرلی ہے کہ میں لڑتی ہوں۔ میں بتا دوں کہ اصل زندگی میں میں ʼ دھاکڑ نہیں ہوں۔ میرے بارے میں افواہیں ہیں کہ میں لڑکوں کو پیٹ دیتی ہوں۔ پٹائی کی بات پر انہوں نے کہا کہ ʼمیں بھلا حقیقی زندگی میں کسے ماروں گی؟ ہاں آپ جیسے لوگ جو یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں اس کی وجہ سے لوگ مجھے جھگڑالو سمجھ رہے ہیں اور میری شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ بات چیت کے دوران موجود ارجن رامپال نے کہا کہ ʼکنگنا کے بارے میں ایسا تاثر مت بنائیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم ʼدھاکڑکے ساتھی اداکار ارجن رامپال نے کنگنا رناوت کی خوبیوں کی فہرست بنائی ہے اور وہ ان کے لیے دولہا کی تلاش بھی کر رہے ہیں۔