Categories
پاکستان

چوہدری سرور کا بڑا سیاسی فیصلہ،ن لیگ میں باقائدہ شمولیت کا فیصلہ ،کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟؟پتہ چل گیا

لاہور(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، چوہدری سرور ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب لاہور کے علاقے شاہدرہ کے حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری سرور عمرے کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نےکچھ وقت مانگا تھا۔ ذرائع کے مطابق دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران ن لیگ اور چوہدری سرور کے درمیان سیاسی معاملات طے پائے۔ نجی ٹی وی” جیونیوز”کے مطابق چوہدری سرور (ن) لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے ، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں( ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ، چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں، سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی( ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا ۔ دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔