Categories
پاکستان

عمران خان نے علیم خان اور جہانگیر ترین کو خود سے دور کیوں کیا ؟ کپتان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا خصوصی تبصرہ

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ کےسوال اگر جہانگیر ترین اور علیم خان اتنے بدعنوان تھے تو اس وقت ان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان جب تک عمران خان کیلئے فائدہ مند

تھے انہوں نے ان کیخلاف کارروائی نہیں کی اب علیحدہ ہوگئے تو الزامات لگارہے ہیں،جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد عمران خان کو اقتدار ملنے کے بعد ان سے فائدہ اٹھانا تھا، حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان نے جس گفتگو میں علیم خان اور جہانگیر ترین کو بدعنوان قرار دیا وہاں یہ بھی انکشاف کیا کہ آخری دنوں میں پرویز الٰہی کی بجائے علیم خان کو وزیراعلیٰ کی پیشکش کرچکے تھے، جہانگیر ترین اور علیم خان جب تک عمران خان کیلئے فائدہ مند تھے انہوں نے ان کیخلاف کارروائی نہیں کی اب علیحدہ ہوگئے تو الزامات لگارہے ہیں۔اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تین سال تک جہانگیر ترین اور علیم خان کو چور کہتے رہے، علیم خان اور جہانگیر ترین کو مناظرہ عمران خان سے نہیں حمزہ شہباز اور شہباز شریف سے کرنا چاہئے، علیم خان کو ملکی حالات خصوصاً پنجاب کے حوالے سے مناظرہ کرنا ہے تو جمشید دستی سے مناظرہ کرلیں، پی ٹی آئی کے دورحکومت میں علیم خان اور جہانگیر ترین کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔