کراچی( ویب ڈیسک) ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان کی حکومت میں پنجاب پولیس کے اہلکار عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے گھر پر 24 گھنٹے پہرا دیتے تھے۔پولیس افسر کے مطابق لاہور میں ڈیفنس کے پوش علاقے میں فرح خان کے گھر پر ہر وقت پولیس کی
تین گاڑیاں بھی موجود رہتی تھیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا ، ان پر بدعنوانی کا کیس کیسے بن سکتا ہے؟دوسری جانب فرح خان کے خلاف قومی دولت سے فائدہ اٹھانےکی شکایات پر قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں فرح خان کے خلاف سابقہ پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کےطورپر حاصل کیےگئے مبینہ فوائد کی انکوائری بھی کی جائے گی۔نیب ذرائع کے مطابق فرح خان کے شوہرکے علاوہ دیگر پبلک آفس ہولڈرز سے بھی کسی قسم کےمالی فوائدکےحصول کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ دوسری طرف فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر کا پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ گیارہ یا بارہ مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔