Categories
پاکستان

عمران خان نے عثمان بزدار کو فرح گوگی کے لیے خاص طور پر رکھا ۔۔۔حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کہتے ہیں لانگ مارچ خطرناک ہوگا، اگر بیان واپس نہیں لیا تو شیخ رشید کو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا، لوگوں کو فساد کی ترغیب دے رہے ہو، انتشار،افراتفری کی منصوبہ بندی کروگےتو تمہیں گھروں سےنہیں نکلنے دیں گے ،

شیخ رشید کہتے تھے قید خانہ ان کا سسرال اورہتھکڑی زیور ہے، شیخ رشید قید خانہ آپ کا سسرال ہے تو سسرال جانے سے گھبراتے کیوں ہو؟ انہوں نے عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دے رکھی ہے جس میں کہا ہے کہ انہیں گرفتاری کا ڈر ہے، لوگوں کو اکسانے کی بجائے خود کو نذر آتش کریں ، عمران نے عثمان بزدار کو رکھا ہی فرح گوگی کیلئے تھا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ نہ ملا تو میرے خلاف جھوٹا کیس کردیا، عمران خان کو بتانا ہوگا کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کریں گے اس کا سامنا آپ لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا، آپ اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، آپ مجھے ابھی جانتے نہیں ہیں،سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کو بدتمیزی پر اکساتے ہیں، ان کو جوتے پڑیں گے تو یہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان نے اربوں روپے باہر بھیجے، عمران خان نے ایمنسٹی سکیم فرح گوگی کیلئے نکالی جبکہ فرح خان کے خلاف الزامات کی سیریز ہے،ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ حادثے کا ملزم گرفتار ہے اور اس کا تعلق (ن) لیگ سے نہیں ہے۔