Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

یہ نوجوان گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹر سائیکلیں بنا سکتے ہیں

ویتنام کے چند نوجوانوں کو گتے سے حیرت انگیز لگژری کاریں اور موٹرسائیکلیں بنانے پر انٹرنیٹ پر کافی شہرت مل رہی ہے۔ یہ نوجوان گتے سے ایسی موٹرسائیکلیں اور کاریں بنا رہے ہیں، جنہیں سڑک پر چلایا جا سکتا ہے۔ یوٹیوب کے چینل NHET TV کو چلانے والے نوجوان کباڑ دھاتوں، موٹرسائیکل یا گاڑیوں کےکچھ پارٹس اور گتوں سے سٹرکوں پر چلنے کے قابل موٹر سائیکل یا گاڑیاں بناتے ہیں۔

اس یوٹیوب چینل کے تین لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ناظرین ان گتے کی کاروں اور موٹر سائیکلوں کو کافی پسند کر رہے ہیں۔یہ نوجوان گاڑی یا موٹر سائیکل بناتے ہوئے لگژری موٹرسائیکلوں یا سپورٹس کاروں کو کاپی کرتے ہیں۔ اس یوٹیوب چینل کی چند ویڈیو کے ویوز ہزاروں میں ہیں تو کچھ کے ویوز کئی ملین بھی ہیں۔اس چینل کے زیادہ تر سبسکرائبر ز کا تعلق ویتنام سے ہے لیکن ان ویڈیوز کو دیکھنے والے ساری دنیا میں ہیں۔ ان نوجوانوں کے گتے سے کاریں یا موٹرسائیکلیں بنانے کا طریقہ آپ بھی دیکھیں۔