Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

سکول کے طلباء نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال بنا لی

فلوریڈا کے ایک ایلیمنٹری سکول کے طلباء نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے جو ٹیپ بال بنائی ہے اس کا گھیر 17 فٹ اور 11 انچ ہے۔ لیک سٹی کے ایسٹ سائیڈ ایلمنٹری سکول نے اعلان کیا کہ انہوں نے طلباء سے ٹیپ کے 4000 رول جمع کیے اور ان سے 2268 پاؤنڈ وزنی ٹیپ بال بنائی ہے۔

ایک ویڈیو میں سکول کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیپ بال گینیز ورلڈ ریکارڈ کی گائیڈ لائنز کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے دنیا کی سب سے بڑی ٹیپ بال کا ریکارڈ مئی 2011 میں لوئی ویل، کینٹکی میں بنایا گیا تھا، جس میں 2000 پاونڈ وزنی اور 12 فٹ 9 انچ گھیر کی ٹیپ بال بنائی گئی تھی۔