Categories
دلچسپ اور حیران کن معلومات

فن کی جاپانی طالبہ نے صرف ربڑ بینڈز سے پہننے کے کپڑے بنا لیے

فن کی جاپانی طالبہ ری ساکاموٹو کے سٹائلش کپڑوں کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کر سکتا کہ یہ بھورے دھاگے کی بجائے ربڑ بینڈ کو بن کر بنائے گئے ہیں۔ ری ساکاموٹو ٹوکیو کی ٹاما آرٹ یونیورسٹی میں گریجویشن کر رہی ہیں۔ اس سال انہوں نے اپنا تھیسس پیش کرنا تھا، جس کے لیے انہوں نے ربڑ بینڈ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

ربڑ بینڈ کو سینکڑوں طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن کسی نے بھی اس سے کپڑے بنانے کا نہیں سوچا ہوگا۔ ری ساکاموٹو نے چند ہزار ربڑ بینڈز کو بُن کر ان سے کپڑے، بولیرو جیکٹ اور کئی طرح کی چیزیں بنا لیں۔ ری ساکاموٹو نے بتایا کہ ربڑ بینڈ کا ذہن میں آتے ہی اس کے بہت سے استعمال ذہن میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے بنائے لباس کی خوبصورتی بھی متاثر کن ہے۔ری ساکا موٹو کے بنائے ہوئے کپڑوں کی ٹوکیو میں نمائش بھی ہوئی تھی۔ نمائش دیکھنے والوں نے ان کپڑوں میں کافی دلچسپی لی ہے۔ ری کے بنائے چند لباس آپ بھی دیکھیں۔