برلن (ویب ڈیسک )جرمنی میں بزنس کنسلٹنٹس اور آڈیٹرز کے گروپ ای وائی نے حال ہی میں ایک سروے کرایا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بازار حصص میں لسٹڈ کمپنیوں کے ایگزیکیٹو بورڈز میں شامل خواتین تنخواہیں بڑھنے کے معاملے میں مردوں سے آگے نکل رہی ہیں۔ DAX میں شامل کمپنیوں کے
ایگزیکٹو بوڈرز کی خواتین ارکان کی تنخواہوں میں گزشتہ برس اوسطاً 8اعشاریہ 2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ تقریباً 2اعشاریہ 31ملین یورو بنتا ہے۔دوسری جانب ایگزیکٹو بوڈرز کے مرد ارکان کی تنخواہوں میں 2020 میں اوسطاً 1اعشاریہ 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی مالیت لگ بھگ 1اعشاریہ 76ملین یورو بنتی ہے۔