Categories
اسپیشل سٹوریز

مرد کی ساری شخصیت اس وقت بھانڈے میں وڑ جاتی ہے جب وہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا ہو اور نیچے اسکا گز بھر ناڑا لٹک رہا ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لطیفوں سے سجی دلچسپ تحریر

لاہور (ویب ڈیسک) باباجی کو پرانا پاکستان بہت پسند ہے، کہتا ہے پرانے پاکستان میں پیاز کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو آتے تھے، جبکہ نئے پاکستان میں پیاز خریدتے وقت آنکھوں میں آنسو آتے ہیں۔نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔پپو نے ایک بہت ہی عجیب انکشاف بھی کیا،

فرماتے ہیں۔۔ہر پاکستانی کسی کو مشورہ دینے کے بعد یہ ضرور کہتا ہے کہ باقی آپ کی مرضی، یعنی کہ مشورہ غلط بھی ہو تو الزام نہ آئے۔۔باباجی مزید فرماتے ہیں کہ۔۔خاموشی بہت کچھ بیان کرتی ہے، بندہ اداس ہے، ناراض ہے،کسی فکر میں ہے،عادتاً سنجیدہ ہے یاشوہر ہے۔۔۔وہ دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جارہے تھے، وہ دونوں بہت خوش تھے، وہ دونوں میاں بیوی تھے، میاں کسی اورکااور بیوی کسی اور کی۔۔سب سے زیادہ بے بس انسان نائی کے پاس بال کٹواتے ہوتا ہے اس کا جدھر دل کرے آپ کا سر پکڑ کے مروڑ دیتا ہے اور بندہ اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتا۔۔مرد کی ساری شخصیت ’’پانڈے میں وڑ‘‘ جاتی ہے ، جب وہ’’ لت پر لت ‘‘رکھ کر بیٹھا ہو اور نیچے سے اسکا ناڑا’’ لمک‘‘ رہا ہو۔۔۔کچھ لوگ ہوائی چپل کی طرح ہوتے ہیں، ساتھ تو دیتے ہیں لیکن پیچھے سے کیچڑ بھی اچھالتے ہیں۔۔آف شور کمپنیوں کے بعد اب آف شور بیویوں اور آف شور بچوں پر بھی کارروائی ہونی چاہئے۔۔ ہم لوگوں سے اچھا تو گوگل ہے، وہ تو ان کی مدد بھی کرتا ہے جنہیں گھر میں کوئی دوسری بار سالن نہیں دیتا۔۔ایم این اے کو قومی اسمبلی میں ڈیسک بجانے کا ڈیڑھ لاکھ ملتا ہے جب کہ غریب مزدور کو سارا مہینہ گدھے کی طرح کام کرکے پندرہ ہزار روپے ملتے ہیں۔۔کچھ لوگوں کے لیے مصروف زندگی سے وقت نکالنا پڑتا ہے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دل سے نکالنے کیلئے زندگی کو مصروف کرنا پڑتا ہے۔۔ ایک روز ہم سے سوال کیا کہ۔۔ کیا حسن کی تعریف کرنا صرف مرد شاعروں کی ہی ذمہ داری ہے، کبھی کسی خاتون شاعرہ نے مونچھ پر کوئی نظم نہیں لکھی، جب کہ مرد شاعروں نے زلفوں پر پورے پورے دیوان چھاپ دیئے۔۔ہم سرکھجا تے رہ گئے تو اگلا سوال داغ دیا، مکھن کون سا مفید ہوتا ہے، جو کھایا جائے یا لگایا جائے؟؟اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔غیر ضروری ’’تنقید‘‘ وہ تلوار ہے جوسب سے پہلے خوبصورت تعلقات کو ختم کرتی ہے،اس لئے درگزر کرنا سیکھئے۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔