Categories
شوبز

صندل خٹک نے حجاب شروع کر دیا؟

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹارصندل خٹک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صندل خٹک کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہیں۔ اسنٹاگرام پر اداکارہ صندل کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حجاب کی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہبھی کہا جا رہا کہ شاید صندل نے حجاب شروع کر دیا تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس سے قبل حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔گزشتہ دنوں ویڈیوز میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ حریم شاہ کو اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی حریم شاہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ویڈیو میں حریم شاہ اور بلال شاہ کو بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی، آئے روز وہ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔