لاہور: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا، بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مسافر پر غیرذمہ دارانہ رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جلد مقدمہ چلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسافر کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے۔
Categories
مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگ گیا!!! کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں
