Categories
شوبز

آئس نشے کے عادی، مجھ پر تشدد معمول بن گیا!!! عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ طلاق کے لئے عدالت پہنچ گئی

بہاولپور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی نے شادی کے تین ماہ بعد ہی شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ٹی وی اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ نے بہاولپور ڈویژن کی فیملی کورٹ میں تنسیخِ نکاح، نان نفقہ اور حق مہر کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست کے مطابق حق مہر ایک عدد کوٹھی، گاڑی اور زیورات کی کل مالیت 11 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔ یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے علیحدگی کے بعد لودھراں کی رہائشی 18 سالہ دانیہ بی بی سے رواں برس فروری میں تیسری شادی کی تھی۔ تنسیخ نکاح کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’عامر لیاقت نے میرے والدین کو سبز باغ دکھا کر رشتہ حاصل کیا، اور کہا تھا کہ میں شادی کے بعد مدعیہ کو ایک علیحدہ کوٹھی، کار اور ہر قسم کی آسائش دوں گا۔‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدا میں عامر لیاقت کا رویہ اچھا رہا لیکن بعد میں خراب ہوتا چلا گیا اور تشدد کرنا اُن کا معمول بن گیا۔ والدین کی عزت کی خاطر ہر ظلم اور ستم برداشت کرتی رہی۔‘ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں عامر لیاقت پر نشہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے ہیں۔ مدعیہ کو تشدد کر کے نشہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں اور غیر مردوں کے سامنے آنے کو کہتے ہیں۔‘ درخواست کے مطابق مدعیہ کو نامناسب ویڈیو بنانے پر بھی مجبور کرتے رہے، انکار کرنے پر پانچ پانچ روز تک ایک کمرے میں بند کیے رکھا۔‘