ایک برطانوی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس روبک کیوب کی ہر سائیڈ کی پیمائش 6فٹ 7 انچ ہے۔ ٹونی فشر 2016 سے 2018 تک دنیا کے سب سے بڑے روبک کیوب کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ اُن کی حالیہ تخلیق کو مکمل ہونے میں 330 گھنٹے لگے ہیں، جس کا نتیجہ 6 فٹ 7 انچ کے فنکشنل روبک کیوب کی صورت میں نکلا ہے۔
اس روبک کیوب سے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ دوبارہ سے اپنے نام کر لیا ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ کینیڈا کے ٹیلوس سپارک سائنس میوزیم کے پاس تھا،، جنہوں نے 6 فٹ 6 انچ کا روبک کیوب بنایا تھا۔ فشر کا کہنا ہے کہ 1980 میں جب انہیں 14 سال کی عمر میں پہلا روبک کیوب ملا، تب سے ہی اُن کی پزل گیم میں دلچسپی بہت زیادہ ہے۔ 2010 سے انہوں نے پزل ڈیزائن کو کل وقتی ملازمت کے طور پر منتخب کیا۔