Categories
عید اسپیشل

ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے 25 ٹکٹ خریدنے والا 25انعام جیت گیا

ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک غیر معمولی جواری کی قسمت اس وقت جاگی جب انہوں نے ایک ہی قرعہ اندازی کے لیے ایک جیسے یعنی ایک ہی نمبر کے 25 ٹکٹ خریدے اور ان کا مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کا انعام نکل آیا۔ یمنڈ ہرینگٹن نے ورجینیا لاٹری کے عملے کو بتایا کہ انہوں نے ورجینیا بیچ کے ایک سٹور سے 17جولائی کو ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے 1 ڈالر کے 25 ٹکٹ خریدے۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا ”کسی نے مجھے کہا کہ 25 بار کھیلو“۔ ریمنڈ کی اس وقت خوشی کی انتہا نہ رہی جب انہیں پتا چلا کہ ان کا نمبر چار چھ چار صفر پر انعام نکل آیا ہے۔ اس نمبر کے ایک ٹکٹ پر 5 ہزار ڈالر کا انعام نکلا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر انہیں 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر ملے۔ریمنڈ نے بتایا کہ اس رقم سے وہ اپنے دو بیٹوں کی مدد کریں گے، جو اس وقت کالج میں پڑھتے ہیں۔