روالپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کے بیرونی ایجنڈے نے اسے آج بہت بڑا لیڈر بنادیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے،
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کریں گے، ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی معاملات خراب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں کوئی گھبراہٹ نہیں جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کو بچانے کے لئے الیکشن کی تاریخ چاہیئے کیونکہ ملک تشویشناک حالات میں جانے لگا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں ہے لیکن وہ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔