Categories
پاکستان

دنیا کے دو بڑے آمنے سامنے،ایلون مسک اور بل گیٹس میں اختلافات کی وجوہات کیا ہیں؟؟

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک اوربل گیٹس طویل عرصے سے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے آ رہے ہیں اوراب ایک بار پھر بل گیٹس نے کورونا ویکسین کے معاملے پر ایلون مسک کو سنا دی ہیں۔ دی مرر کے مطابق ٹیسلا اور

سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان یہ لفظی تصادم 2020ءسے جاری ہے۔ اس تصادم کی ابتداءاس وقت ہوئی جب بل گیٹس نے ایلون مسک کی الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ پر تنقید کی۔ اس کے بعد دونوں شخصیات میں مسلسل تنقیدی فقروں کا تبادلہ جاری رہا تاہم اس صورتحال میں شدت کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد آئی، جب دونوں کے درمیان اس وباءسے نمٹنے کے والے سے اختلافات سامنے آئے۔ اس معاملے پر ایلون مسک اس قدر آگے بڑھ گئے کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ’اینٹی ویکسین‘ میم بھی پوسٹ کر دی تھی، جس میں بل گیٹس کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔ بل گیٹس نے حال ہی میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایلون مسک کو کوئی ضرورت نہیں کہ وہ میرے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ان کا کورونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ اچھی الیکٹرک کاریں بنا رہے ہیں اور ا ن کے راکٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، چنانچہ انہیں ایسی باتیں کرنے کی اجازت ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ وہ ان معاملات میں لوگوں کو کنفیوز نہیں کریں گے جن سے ان کا کچھ زیادہ تعلق نہیں ہے۔