عمران خان کا لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہونے دیا جائے گا یا نہیں؟؟وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کھل کر سامنے آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سیاسی سرگرمی کے لیے اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو قانون اور آئین کی اجازت حاصل ہے لیکن اگر کوئی انارکی پھیلانا چاہتا ہے تو اسے اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے
ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح خان کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مئی کے آخر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک مارچ کی تاریخ نہیں بتائی۔