لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جہاں انہیں خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں بھی حصہ لیتے دیکھا گیا۔ بابراعظم عمرہ کرکے رواں ہفتے ہی گھر پہنچے، قومی کپتان کی گھر واپسی پرتپاک استقبال اور والدین کو تحائف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی وائرل ویڈیو میں انہیں عمرے سے واپسی پر گھر آتے دیکھا جاسکتا ہے،،اس موقع پر بابر اعظم کے والدین اور بھائی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ بعد ازاں ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان کو والد کو غلاف کعبہ جیسا خاص تحفہ دیتے دیکھا جاسکتا ہے جسے اعظم صدیقی نے آنکھوں سے لگالیا جب کہ بابراعظم نے والدہ کو کنگن دیے۔
Categories
بابر اعظم عمرے سے واپسی پر والدین کیلئے کیا تحفہ لائے؟
