Categories
شوبز

صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیوں کے بارے میں بتا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خوبیوں کے بارے میں بتادیا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں کھل کر بات کی۔ صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ شادی۔ اداکارہ نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہئیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔یاد رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔