اہلیہ بشریٰ بیگم کس بات پر ڈانٹتی تھی؟؟عمران خان نے گھر کی باتیں کھل کر بتادیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔اور ساتھ میں ان کا کہنا ہے بطور وزیر اعظم انہوں نے چھ سے سات بار باہر سے کھانا کھایا۔ان کو گھر کا کھانا سب سے زیادہ پسند ہے
جبکہ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے زیادہ بہتر اور اچھا کھانا کوئی نہیں بنا سکتا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اسی دوران میزبان شان شاہد کے سوال پر اہلیہ بشریٰ بی بی کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے مہمان بہت خوش قسمت ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ شکر کریں کہ اب ان کی خاطر تواضع ہوجاتی ہے۔ وضاحت کے لیے عمران خان نے شادی سے قبل امریکا کے سفیر کی بنی گالہ آمد کا قصہ بھی سنایا۔ عمران خان نے بتایا کہ امریکا کے سفیر کی آمد پر وہ بھول گئے تھے کہ کوئی آرہا ہے، اچانک یاد آنے پر گھر کے ملازم کو تواضع کا سامان لینے کے لیے بھیجا تو وہ بسکٹ کا پیکٹ اٹھا لایا اور اس نے بسکٹ کا پیکٹ ہی امریکی سفیر کے سامنے رکھ دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا اگر اب میری جانب سے گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع نہ کی جائے تو اہلیہ کی جانب سے مجھ پر سختی ہوجاتی ہے۔