عمران خان کے بیٹوں سلیمان اورقاسم کی پاکستانیوں کو عید مبارک !جمائما خان کی بیٹوں کی ٹویٹس پر وضاحت،مگر کیوں ؟

لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دی ہے۔ قاسم کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عید کے موقع پر عمران خان کو یاد کرتے ہوئے ہوئے ٹوئٹ کی گئی تھی
جبکہ سلیمان عیسیٰ کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دونوں بھائیوں کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے والد کے ہمراہ پاکستان میں عید کو ایک خوبصورت یاد کہا گیا تھا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم اور سلیمان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بیٹوں کی سوشل میڈیا موجود گی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ یہ فیک اکاؤنٹس ہیں، میرے دونوں بیٹے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی ٹوئٹ میں ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔