Categories
پاکستان

شہبازگل کی گاڑی کو حادثہ !!! گرفتارہونے والی ملزم ’وجاہت علی‘ نے کیا بیان دیدیا؟حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )شہباز گل کی گاڑی کو حادثے پر موٹروے پولیس نے بھی موقف جاری کر دیاہے جس میں بتایا گیا کہ حادثہ موٹروے ایم ٹو ساوتھ خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا جس کا مقدمہ کالیکے منڈی میں درج کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پانچ مئی کو شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،

جس میں ڈاکٹر شہباز گل محفوظ رہے ، یہ حادثہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا، موٹروے پولیس اطلاع ملتے ہی فوراً جائے حادثہ پہنچ گئی ، شہباز گل کے رشتہ دارجابر علی کی مدیعت میں مقدمہ درج کرایا گیا ، واقعے کی ایف آئی آر کالیکے منڈی ضلع حافظ آباد میں درج کی گئی ۔موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ ملزم وجاہت علی کو مریدکے سے گرفتار کر لیا گیاہے ، حادثے کی شکار گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیاہے اور کہاہے کہ یہ حادثہ تھا، ملزم کے مطابق شہباز گل یا کسی اور کو نشانہ بنانا ہرگزمقصود نہیں تھا ۔