کراچی (نیوز ڈیسک ) عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں ہوشربا تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اب تک ڈالر 1.21 روپے مہنگا ہونے کے بعد 186.90 پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں صورتحال مندی کی جاری ہے ، سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 249 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد کمی ہونا شروع ہو گئی اور اب تک انڈیکس 165
پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار 83 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔