پاکستانی شوبر حلقوں میں شدید غم و غصہ کی لہر

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک ) اوکاڑہ میں ایک اور ماڈل کو غیرت کے نام پر جان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں پانج ون آر میں 22 سالہ ماڈل سدرہ کوجان سے مار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سدرہ کے بھائی نے غیرت کے نام پر یہ انتہائی قدم اُٹھایا ہے۔ سدرہ فیصل آباد میں رہ رہی تھی جبکہ عید گزارنے اپنے آبائی

گاؤں آئی تھی۔ پولیس نے نعش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پر کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا جائیگا، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کہ واقعے کی ہر لحاظ سے تحقیقات کی جارہی ہیں، سدرہ کا بھائی تاحال مفرقر ہے جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتاری کے بعد مزید حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔