مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے!!! جے یو آئی نے بڑامطالبہ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ان کی جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر مملکت بنیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ان کی جماعت کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو صدر بنایا جائے ، اتحادی جماعتوں کا اس بارے میں جو بھی فیصلہ ہوگا قبول

ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت بہتر کرکے ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیئے تاکہ جمہوریت کا تسلسل بھی قائم رہ سکے۔