Categories
پاکستان

شیخ رشید کو گرفتاری کا ڈر،بڑا قدم اٹھا لیا

روالپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔شیخ رشید کو گرفتاری کا ڈر ہے،جس وجہ سے سابق وزیر داخلہ نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ضمانت قبل از گرفتاری

کےلیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی ہے۔ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد جسٹس ملک شہزاد احمد خان کریں گے جس سلسلے میں سابق وزیر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں۔ واضح رہےکہ شیخ رشید پر فیصل آباد،گوجرخان، راولپنڈی اور اٹک سمیت 9 شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج ہیں جب کہ ان کہ بھتیجے شیخ راشد شفیق کو پہلے ہی پولیس گرفتار کرچکی ہے۔