آپ نے اکثر پلاسٹک بوتلوں پر لکھا دیکھا ہو گا کہ ان پر کچھ مخصوص کوڈ لکھے ہوتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں ان خاص کوڈ کا کیا مطلب ہوتا ہے. انہیں (RIC) (Re indentification Code) سمبل کہا جاتا ہے۔ ان کی وجہ سے یہ پتہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے کہ اس کو کس طرح ری سائیکل کرنا ہے۔ اگر بوتل پر 1 نمبر لکھا ہے تو
اس بوتل کو سافٹ ڈرنکس و دیگر کھانے کی اشیاء کیساتھ ری سائیکل کیا جاتا ہے۔ اگر 2 نمبر لکھا ہے تو اس بوتل کو دودھ کی بوتلوں کے ساتھ ری سائیکل کیا جائیگا۔ نمبر 3 لکھا ہو تو فاسٹ فوڈ سروس آئی ٹیمز کیلئے استعمال ہوتا ہے۔اگر 4 نمبر لکھا ہو تو یہ پلاسٹک ڈبوں، سٹراز، بوتلوں کے ڈھکن کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ اگر نمبر 6 لکھا ہے تو پیکنگ کے سامان کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ نمبر 7 ہو تو مختلف پلاسٹک کی اشیاء کیساتھ ملایا جائیگا اور استعمال کیا جائیگا۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرناقص اور مضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔آپریشنز اور ویجیلینس ونگ کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران نان فوڈگریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ اورریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سیل جبکہ 10 فیکٹریوں کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی۔
تفصیلات کے مطابق موسم گرما سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص اور مضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نان فوڈگریڈ پلاسٹک بوتلوں کی تیاری، جعلی لیبلنگ اورریکارڈ کی عدم دستیابی پر 4 فیکٹریاں سر بمہر کر دیں۔لاہور میں کارروائیوں کے دوران ایک، شیخوپورہ میں2 اور فیصل آباد میں ایک فیکٹری کو سیل کیا گیا۔ویجیلینس اور آپریشنز ٹیموں نے اقبال بوٹلز، علی دین پلاسٹک، میزان پلاسٹک اور جٹ بوٹلز نامی فیکٹریزکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے17ہزار خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال اور مشینری ضبط کرلی۔اسی طرح ناقابل سراغ پلاسٹک دانہ کی موجودگی پر 10 فیکٹریوں کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے۔