بھارت میں25سرکاری اسکولوں سے بیک وقت تنخواہ لینے والی ٹیچر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں پرائمری تعلیم کے شعبے میں مبینہ طور پر جعل سازی کا ایک معاملہ سامنے اآیا ہے جس کے تحت انامیکا شکلا نامی ایک استانی کو کاس گنج میں گرفتار کر لیا گیا۔ انامیکا شکلا کو محکمہ پرائمری تعلیم نے نوٹس بھیجا تھا
لیکن وہ اس نوٹس کا جواب دینے کی بجائے استعفیٰ دینے کیلئے گئیں جہاں انھیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بیسک ایجوکیشن آفیسر کاس گنج کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے انامیکا شکالا کو گرفتار کیا گیا ہے۔