کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے دریا سونا اگلتے ہیں ، غریب پاکستانی روزانہ کتنے ہزار کا سونا نکال کر بیچتے ہیں ، پاکستان کے دریا بھی سونا اگلتے ہیں۔شاید کم ہی شہریوں کو معلوم ہو پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ گلگت بلتستان کے دریاوں میں سونا پایا جاتا ہے۔
سونا نکالنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ روزانہ دو سے تین ہزار روپے کا سونا نکال کر بیچتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی سونے وال برادری دریاوں سے سونا نکالنے کا کام کرتے ہیں۔ ہنزہ، نگر اور دیامرکے علاقوں میں دریاوں سےسونا نکالا جاتا ہے۔ گلگت سے نکالا جانے والا سونا کوالٹی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ سونا نکالنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی محدود پیمانے پر سونا نکالنے پر مجبور ہیں۔ اگر حکومت ان علاقوں کی جیوفینگ کرے اور سونا نکالنے کی سرپرستی کرے تو پاکستان کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے