بچوں کو نقل اتارنا کیوں پسند ہوتا ہے؟ جانیں دلچسپ وجہ

بچے من کے سچے ہوتے ہیں لیکن ان کو نقل اتارنے والے کاپی کیٹ لوگ بھی بہت پسند آتے ہیں۔ آپ نے بھی گھروں میں غور کیا ہی ہوگا کہ جب بچے کی نقل اتار کر اسی کو دکھائی جائے تو وہ بہت ہنستا کھلکھلاتا ہے خوشی کا اظہار کرتا ہے۔لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ جانیں ماہرین کیا کہتے ہیں:”بچہ اپنی نقل اتارنے والوں کو اپنا دوست سمجھتے ہیں
ان کو دیر تک دیکھتے رہتے ہیں اور مسکراتے بھی ہیں جبکہ اگر بڑے بچوں کو غصہ میں دیکھیں یا منہ بنا کر دیکھیں تو بچوں کو یہ اچھا نہیں لگتا”۔پبلک لائبریری آف سائنس کی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا کہ:” نومولود بچوں یا ۶ ماہ کے بچوں کی نقل اتارنے سے ان کا دماغ بھی خوش ہوتا ہے اور بچے آپ کو اپنا سمجھنے لگتے ہیں کیونکہ بچوں کی نفسیات ہے کہ اپنا پن دکھائیں گے تو وہ آپ سے جڑتے جائیں گے۔