جب کوئی شخص وفات پا جاتا ہے تو قبر میں اسے اپنے رشتے داروں کی جانب سے سب سے پہلے اور سب سے زیا دہ کس چیز کا انتظار رہتا ہے

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قبر میں مردہ ایسی حالت میں ہوتا ہےکہ جیسے کوئی ڈوبتا ہوا شخص مدد کیلئے پکار رہا ہو کہ کو ئی اس کا ہاتھ پکڑ لے ، تو وہ مردہ منتظر رہتا ہے کہ اس کے باپ ، ماں یا بھائی دوست کی جانب سے اس کو کوئی دعا پہنچے، پس جب اسے کوئی دعا پہنچتی ہے تو دعا کا پہنچنا اس کیلئے دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے محبوب ہوتا ہے

اور اللہ تعالیٰ قبر والوں کو دنیا والوں کی طرف سے دعا کا ثواب پہنچاتا ہے اور بیشک زندوں کی طرف سے مردوں کیلئے بہترین ہدیہ استغفار ہے ۔