سندھ کی 32کلومیٹر طویل دیوار چین کس نے تعمیر کروائی؟ ہزاروں سال پرانا پراسرار راز ۔۔۔ وادی سندھ کی قدیمی ثقافت اور تہزیب ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔سندھ دھرتی پر کئی تاریخی مقامات موجود ہیں جو سندھ دھرتی کی خوبصورتی کے عکاس ہیں جن میں سے ایک رنی کوٹ کا تاریخی قلعہ بھی ہے۔
سن شہر سے 30 کلو میٹر کی مصافت پر کھیرتھر کے پہاڑی سلسلے پر تعمیر کیا جانے والا خوبصورت شاہکار سندھ کا تاریخی رنی کوٹ قلعہ واقع ہے۔کھیرتھر کی چٹانوں پر رنی کوٹ قلعے کی دیوار 32 کلو میٹر طویل ہے۔رنی کوٹ قلعے میں تین مزید قلعےمیریکوٹ،شیر گڑھ اور موھنکوٹ بھی موجود ہیں۔ رنی کوٹ کی 32کلومیٹر طویل دیوار، دیوار چین سے مشہابت رکھتی ہے۔محکمہ انڈومنٹ فنڈ کی جانب سے قومی ورثے اور تاریخی قلعے کی بحالی کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔سندھ کے تاریخی رنی کوٹ قلعے کو دیکھنے کے لئے ملکی ہی نہیں غیر ملکی سیاح بھی جوق درجوق یہاں آتے ہیں۔سیاحوں کا کہنا ہےکہ انہیں یہاں آکر بہت اچھالگتا ہے۔ یہ قلعہ انسانی ماہر کاریگروں کا عظیم شہکار ہے۔جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قلعے کو دشمن کے حملے سے بچاو کے لئے تعمیر کرایا گیاہے۔ہزاروں سال بعد بھی اب تک کوئی بھی اس راز سےپرادہ نہیں اٹھا سکاکہ اس قلعے کو کس نے اور کیوں تعمیر کرایا تھا یہ آج تک ایک راز ہے۔