چینی لڑکیاں بالوں میں سفیدپھول ہی کیوں لگاتی ہیں؟جانیں دلچسپ معلومات

ہر مذہب اور ثقافت کی کچھ اپنی الگ روایات ہوتی ہیں جیسے ہندو مذہب میں جس عورت کا شوہر دنیا سے جا چکا ہو اِس کو ساری عمر سفید ساڑھی پہننی ہوتی ہے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو اسے بد شگنی سمجھا جاتا ہے۔اس ہی طرح چین میں بھی چند ایسی روایات ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں جیسے چین میں لڑکیاں سفید پھول یا اکثر لڑکیاں جامنی پھول لگاتی ہیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟نہیں!
تو چلیں ہم آپ کو آج اس حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہیں،اگر چین میں کبھی کسی لڑکی کو بالوں میں یا ہاتھ میں سفید پھول پہنا دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ اس کے والدین اب اس دنیا میں نہیں اور وہ بِن ماں باپ کی لڑکی ہے۔چین میں بھی سفید رنگ موت سے وابستہ ہے جیسے کے ایشیا کی متعدد ثقافتوں میں بھی یہی رواج قائم ہے، سفید پھول پہننا دراصل چین کی قدیم روایات کا حصہ ہے، چین میں اگر کسی لڑکی کے والدین یا ان دونوں میں سے کوئی ایک وفات کر جائے تو لڑکی کو سفید پھول پہنے رہنا ہوتا ہے جس سے لوگوں کو یہ پتہ چل سکےکہ اس لڑکی کے ماں باپ اب اس دنیا میں نہیں ہیں اور وہ اس سے ہمدردی کر سکیں، چین میں یہ روایت پوری کرنا ضروری ہے کیوںکہ یہ ان کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہے جس کے خلاف جانا بُرا سمجھا جاتا ہے۔اب اگر بات کی جائے جامنی پھول کی تو یہ بھی ان کی ثقافت کا حصہ ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اس عورت نے یا تو اپنے شوہر کو کھو دیا ہے یا اِس کا بچہ مر چُکا ہے۔تاہم ہم مسلمان اِسے خوبصورتی کی علامت ہی سمجھ سکتے ہیں کیوں کہ دینِ اسلام اور اسلامی روایات نے عورتوں پر ایسی کسی قسم کی پابندی نہیں لاگو کی جس سے وہ شوہر یا کسی اور کے مرجانے کے غم کو ساری زندگی خود سے منسلک کر کے رکھے اور دُکھ میںمزید اضافہ ہو۔امید ہے کہ آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا اور اپ کو یہ دلچسپ ثقافتی حقائق پسند آئے ہوں گے، ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر اظہارِ خیال کرنا نہ بھولیے گا۔