میں صرف میٹرک پاس ہوں۔۔۔پاکستانی ستارے جنہوں نے شوبز کی خاطر پڑھائی چھوڑ دی

کہتے ہیں کسی بھی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے علم ہمیشہ ساتھ نبھاتا ہے لیکن کبھی کبھی کسی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے علم سے بھی مصروفیت ختم کرنی ہی پڑتی ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنی تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا کیونکہ انہیں میڈیا انڈسٹری میں نام بنانا تھا۔۔۔ایک ایسی لڑکی جس کے والد کا انتقال بہت جلدی ہوجائے اور وہ ابھی چھوٹی بچی ہو۔۔۔اس کی پرورش اتنی آسان نہیں ہوتی۔۔
۔اقراء عزیز ان بیٹیوں میں سے ہیں جن کی ماں پہلی خاتون کریم کیب ڈرائیور ہیں۔۔محنت کی چکی میں پستی اس ماں نے بہت کوشش کی کہ بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔۔۔لیکن بیٹی کے سر پر شوبز میں آنے کا جنون سوار تھا۔۔۔یوں ایف اے کے بعد دل پڑھائی سے اچاٹ سا ہوگیا۔۔۔کامیابی پانے کے بعد اب اقراء عزیز چاہتی ہیں کہ تعلیم حاصل کریں لیکن یہ اب تبھی ممکن ہے جب شوبز کو چھوڑ دیں۔۔۔انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز اور اداکاری میں اپنی پہچان بنانے والی ایمن صرف میٹرک پاس ہیں۔۔۔لیکن یہ سب اس لئے ہوا کیونکہ وہ بہت کم عمری میں ہی شوبز سے وابستہ ہوگئیں۔۔۔ان کی زندگی میں تعلیم کہیں پیچھے رہ گئی اور یہی ہوا ان کی بہن منال کے ساتھ۔۔۔دونوں بہنوں نے میٹرک کے بعد کتابیں بند کرکے رکھ دیں۔۔۔اداکار فہد مصطفیٰ نے شوبز میں جگہ بنانے کے لئے بہت تگ و دو کی۔۔۔کوئی یقین نہیں کر سکتا کہ ایک اداکار کا بیٹا ہوتے ہوئے بھی انہیں بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔۔۔
میٹرک کے بعد فہد مصطفیٰ نے تعلیم سے منہ موڑا اور شوبز کی جدوجہد میں مصروف ہوگئے۔۔۔وقت اتنی تیزی سے گزرا اور سفر اتنا مشکل تھا کہ تعلیم کی یاد ہی نہیں آئی اور یوں جیتو پاکستان کے یہ میزبان صرف میٹرک پاس ہی رہ گئے۔۔۔خوبرو اداکارہ نیلم منیر جب آغاز میں آئیں تو چائلڈ اسٹار تھیں اور سیٹ پر کئی لوگ ایک بچی کو ہر وقت کتابوں میں ہی گم دیکھتے تھے۔۔۔سیٹ میں وقفہ کے دوران نیلم منیر اپنے اسکول کے امتحانات کی تیاری کرتی تھیں۔۔۔لیکن افسوس کہ یہ جدوجہد ایف کے بعد ختم ہوگئی۔۔۔بی اے میں ایڈمیشن لیا لیکن وقت کس کے پاس تھا۔۔۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے بارے میں بھی پتہ چلا ہے کہ شوبز میں کام کی وجہ سے پڑھائی ادھوری ہی رہ گئی۔۔۔میٹرک کے بعد وقت ہی نہیں ملا تعلیم کو مکمل کرنے کا۔۔۔