Categories
عید اسپیشل

کیاآپ اس تصویر میں چھپی گڑبڑ تلاش کر سکتے ہیں؟ 80 فیصد افراد پہیلی کا درست جواب دینے میں ناکام ہوگئے

کیا آپ خودکو دماغی طور پر عقلمند سمجھتے ہیں اور کسی بھی پہیلی کو زیادہ قوت لیے بغیراسے حل کرسکتے ہیں؟ اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟ہوسکتا ہے آپ کو یقین نہ آئے مگر اس تصویر میں چھپی غیر معمولی چیز کو پکڑنے کی کوشش میں متعدد افراد ناکام ہوگئے۔ایک ویب سائٹ Plle Cass میں

اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں جاگنگ کر رہے ہیں مگر پھر اس تصویر میں کہیں نہ کہیں گڑبڑ موجود ہے جس کو آپ کی آنکھ دیکھ نہیں پا رہی۔کیا آپ اس گڑبڑ یا غیر معمولی چیز کو پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود افراد کے پیر کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب کا ایک پاؤں آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔جس ویب سائٹ نے یہ تصویر لی ہے اس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تصویر میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔ویب سائٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس مقام سے کچھ وقت تک متعدد تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔