کیا آپ کو بھی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بغیر استری والے کپڑے پہننے پڑتے ہیں

ماہرین کی تحقیق کے مطابق دھنیا کے بیج کا 30 فیصد حصہ وٹامن سی پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ ایک انسانی جسم کی روزانہ کی وٹامن سی کی مطلوبہ مقدار کو پورا کرنے کے لیے کافی مددگار ثابت ہوتا ہے- وٹامن سی ہمارے جسم میں فوڈ پوائزننگ جیسے مرض کے علاج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔* فوڈ پوائزننگ کا مرض لاحق ہونے کی بنیادی وجہ مختلف قسم کے جراثیم ہوتے ہیں-
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ثابت دھنیا جسے خشک دھنیا بھی کہا جاتا ہے اس میں ایسی اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمیں فوڈ پوائزننگ کے جراثیم سے محفوظ رکھ سکتی ہیں-* اس لیے ماہرین خشک دھنیے کے مستقل استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔* اس کے علاوہ خشک دھنیا منہ یا گلا پک جانے کی صورت میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔* ایک یا دو دن خشک دھنیا چوسنے سے آپ ان دونوں امراض سے شفاﺀ پا سکتے ہیں۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔