Categories
عید اسپیشل

نوجوان بیٹے نے بیوی کے کہنے پر حقیقی باپ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال دیا

سرگودھا کے قصبہ ساہیوال کے گائوں نوشہراں کھوکھراں میں نوجوان بیٹے نے بیوی کے کہنے پر حقیقی باپ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال باہر کیا جو لوگوں کے رحم وکرم پر زندگی گزرنے پر مجبور ہو گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے نوشہراں کھوکھراں کے نوجوان احمد شیر نے اپنے سگے باپ محمد عبداللہ کو پاگل کہہ کر گھر سے نکال باہر کیا جو لوگوں کے رحم وکرم پر زندگی گزرانے پر مجبور ہو گیا

جس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ وہ زمیندارہ کرتا اور اپنے بیٹے احمدشیر کی شادی بڑی دھوم دھام سے کرتے ہوئے اپنا رقبہ بیٹے کے نام کروا دیا اب میرے بیٹے احمد شیر نے بیوی کے ساتھ مل کر مجھے گھر سے نکال دیا اور ساری پراپرٹی پر قابض ہو گیا جبکہ بہو کا کہنا ہے تم پاگل ہو اس لئے بیٹیوں کے گھر جا کر رہو ،بوڑھے زمیندار محمد عبداللہ کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کے گھر رہنے کی بجائے اللہ تعالیٰ سے موت کی دعا کو ترجیح دوں گا۔اس نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ واقعہ کا نوٹس لیکر داد رسی کرتے ہوئے بیٹے اور بہو کے ظلم سے بچایا جائے اورمیرا رقبہ مجھے واپس دلوانے کے اقدامات کئے جائیں۔