Categories
عید اسپیشل

کولمبیا میں ایسا منفرد مکان جہاں سب کچھ ہی اُلٹا ہے

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک شخص نے ایسا مکان ڈیزائن کیا ہے جو الٹے طرز پر بنا ہے، یعنی اس میں زمین کی جگہ پر چھت ہے جس کے نیچے فرنیچر رکھا گیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کولمبیا میں رہنے والے آسٹرین شخص فرٹز شال نے یہ مکان آسٹریا میں ایک ایسے ہی گھر سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا ہے۔فرٹز شال کا کہنا ہے کہ کسی

کو یقین نہیں آیا تھا جب انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ایسا مکان بنائیں گے جو الٹے طرز پر ہوگا۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث گھروں میں محصور ہونے والوں کے لیے اس مکان کا وزٹ تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے۔ رٹز شال کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے مکان کی تعمیر میں مشکل ہوئی تاہم اس پر کام رواں برس کے آغاز میں مکمل ہو چکا تھا۔