Categories
عید اسپیشل

اے ٹی ایم مشین سے اب پیسے نہیں گول گپے آئیں گے لیکن کیسے؟

(ویب ڈیسک)!بھارت میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین تیار کی گئی ہے جس سے پیسوں کے بجائے گول گپے آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس گول گپوں کی مشین کے ذریعے کوئی بھی شخص پیسے ڈال کر اپنے پسندیدہ گول گپے یعنی پانی پوری لے سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے اس اے ٹی ایم مشین کے ذریعے سے گول گپے نکالنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی۔ صارفین کی جانب سے اس اقدام کو کافی سراہا جارہا ہے۔