خالق کائنات کی 10 انتہائی خوبصورت مخلوقات جو آپ کی آنکھ کو حیرت زدہ کر دیں گی

(ویب ڈیسک) کائنات میں خالق کائنات سے زیادہ خُوبصورت اور کوئی نہیں اس بات کا اندازہ اُس کی خوبصورت مخلوق کو دیکھ کر ہر ذی شعور لگا سکتا ہے کے جس نے اتنی خُوبصورت مخلوق پیدا کی ہے وہ خود کتنا خوبصورت ہوگا۔اس آرٹیکل میں ہم رب کائنات کی زمین پر پائے جانے والی دس مخلوقات کو شامل کر رہے ہیں جنکی خوبصورت کو دیکھ کر آپ کی آنکھیں ششدر رہ جائیں گے اور بے اختیار آپکے مُنہ سے انہیں بنانے والے کی تعریف نکلے گی۔
نمبر 10 لوچ کرومودورس
سُمندر کے گہرے پانیوں میں رہنے والی ایک انتہائی خوبصورت اور رنگوں سے سجی مخلوق کرومودورس جو گرم پانی کے سمندر میں رہتی ہے اور جسکی خوبصورتی انسان کی آنکھ کو ساکن کر دیتی ہے۔
نمبر 9 لیلک بریسٹیڈ رولر
اپنے خوبصورت رنگوں کی وجہ سے دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردینے والا یہ تنہائی پسند پرندہ افریقہ میں پایا جاتا ہے جہاں عام طور پر درختوں کے اوپر یا اونچے کھمبوں وغیرہ پر اپنا قیام کرتا ہے تاکہ زمین پر موجود کیڑے مکوڑوں کو تلاش کر کے اپنی خوراک بنا سکے۔
نمبر 8 امور لیپرڈ
روس اور نارتھ چین میں رہنے والا یہ انتہائی خوبصورت لیپرڈ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے جہاں دیکھنے والی آنکھ کو حیران و پریشان کرتا ہے وہاں اس کی خوبصورتی کی وجہ سے انسان نے اسے اتنا شکار کیا کہ اب بیچارے کی نسل ختم ہونے والی ہے۔
نمبر 7 صحرائی بلی یعنی سینڈ کیٹ
سینڈ کیٹ پانیوں سے دُور پتھریلے اور ریتلے صحرا میں اپنا شکار ڈھونڈنے والی دُنیا کی واحد بلی ہے جو صحرا کی مشکل زندگی میں اپنی نسل کو پروان چڑھاتی ہے اور اپنا شکار کرتی ہے دیکھنے میں یہ بلی جتنی خوبصورت ہے اتنی ہی زیادہ اپنے شکار کے لیے خطرناک ہے۔
نمبر 6 لیفی سی ڈریگن
دیکھنے پر جلدی سمجھ نہیں آتی کے یہ کیا ہے پتہ ہے سمندری پودا ہے کے کیا ہے مگر درحقیقت اسٹریلیا کے سمندروں میں رہنے والی یہ مچھلی لیفی سی ڈریگن ہے جو اپنے شکار کو اپنی پودے جیسی ساخت کی وجہ سے اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اپنا پیٹ بھرتی ہے۔
نمبر 5 سفید ٹائیگر
ٹائیگر کوئی بھی ہو بنگال ٹائیگر ہو، سائبرین ٹائیگر ہو، سومترن ٹائیگر ہو، کیسپین ہو، مالائن ہو، انڈونیشین ٹائیگر ہو، جاؤن ہو بالی ہو یا وائٹ ٹائیگر ہو جہاں خطرناک ہوتا ہے وہاں کوئی شک نہیں کے اپنی طاقت، رفتار اور شکار پر جھپٹنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ انتہائی خوبصورت بھی لگتا ہے۔
نمبر 4 ریسپلینڈینٹ
ویسے تو رب کائنات کی ساری کائنات ہی لاجواب ہے مگر جو خُوبصورتی، رنگ اور ادائیں اُس نے پرندوں کو عطا کی ہیں اُن کا تو کوئی جواب ہی نہیں۔ریسپلینڈینٹ کورٹزل مکسیکو اور پاناما میں رہنے والا انتہائی خوبصورت پرندہ ہے جس کے دیدہ زیب رنگ اور چہرے کے کھڑے پنکھ اس کے حُسن کو اتنا نکھار بخشتے ہیں کہ ہر آنکھ اسے دیکھ کر دیکھتی رہ جاتی ہے۔
نمبر 3 برفانی اُلو
مشرق میں حماقت مگر مغرب میں دانائی کی علامت سمجھا جانے والا اُلو رب کائنات کا ایک شہکار پرندہ ہے اور اس کی برف میں رہنے والی یہ نسل جسے سنو اؤل کہتے ہیں جہاں نایاب ہے وہاں پرندوں سے محبت کرنے والوں کی نظر میں انتہائی خوبصورت ہے۔
نمبر 2 سکارلٹ مکاؤ
سکارلٹ مکاؤ کوئی عام طوطا نہیں ہے اپنے دیدہ زیب رنگوں اور کئی انسانی بولیاں سیکھ لینے کی صلاحیت اور اپنے بڑے سائز کیساتھ یہ انسانوں کے درمیان بہت آرام سے رہتا ہے اُن سے دوستی کرتا ہے اور اُن کی زُبان سیکھنے میں انتہائی ماہر ہے۔
نمبر 1 مینڈرین فش
انتہائی خوبصورت مینڈرین فش اپنے دیدہ زیب رنگوں کیساتھ دیکھنے والی آنکھ کو جہاں ساکن کر دیتی ہے وہاں یہ سوچنے پر مجبور بھی کردیتی ہے کہ جس نے اسے پیدا کیا ہے وہ خود کیسا ہوگا ۔پوسٹ اگر اچھی لگے تو لائک کومنٹ اور شیئر ضرور کریں