چاند پر موبائل سروس جلد شروع ہو جائے گی، پاکستانیوں عوام کی کونسی پسندیدہ بڑی کمپنی کو منتخب کیا گیا؟جانیں

(ویب ڈیسک)چاند پر موبائل سروس جلد شروع ہو جائے گی، پاکستانیوں کی کونسی پسندیدہ بڑی کمپنی کو منتخب کیا گیا؟۔۔۔ خلائی ادارے ناسا نے فن لینڈ کی کمپنی نوکیا کو چاند پر اپنا پہلا سیلولر نیٹ ورک بنانے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قمری نیٹ ورک امریکا کے خلائی ادارے ناساکے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت 2014 تک انسانوں کو چاند پر بسانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ نوکیا کی جانب سے
جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر پہلا براڈ بینڈ کمیونیکیشن سسٹم 2022 کے اواخر میں انسانوں کے قدم رکھنے سے پہلے قائم کیا جائے گا۔فنش کمپنی ٹیکساس کی معروف خلائی کمپنی کے ساتھ اشتراک کرے گی جو سیلولر نیٹ ورک بنانے کے تمام آلات اسپیس ایئرکرافٹ کے ذریعے چاند پر پہنچائیں گے۔نوکیا کے مطابق آلات کی ترسیل کے بعد نیٹ ورک کی رسائی ممکن ہو سکے گی جو کہ چاند پر پہلا طویل مدتی مواصلاتی نظام ہوگا۔